بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || اسلامی جمہوریہ ایران کے صدارتی سیکریٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق، صدر اسلامی جمہوریہ ایران، ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی ستّر سالہ تقریب کے موقع پر صدر شی جن پنگ کو بھیجے گئے تہنیتی پیغام میں زور دے کر کہا: "جیسا کہ میں نے حال ہی میں بیجنگ میں آپ سے اپنی ملاقات میں کہا تھا، عوامی جمہوریہ چین کے ساتھ جامع اسٹراٹیجک شراکت اسلامی جمہوریہ ایران کے لئے ایک اہم ترجیح ہے، اور بین الاقوامی اور علاقائی حالات میں تبدیلی اور پیچیدگی نے ہمارے جامع تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور فروغ دینے کو مزید ضروری بنا دیا ہے۔۔"
انھوں نے پیغام کے آخر میں کہا: "میں امید کرتا ہوں کہ باہمی احترام اور دوطرفہ مفادات کے سائے میں دونوں قوموں کے تعلقات پوری قوت سے اپنی راہ پر گامزن رہیں گے۔"
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
110
آپ کا تبصرہ